طارق بن زیاد (انتقال 720ء)
طارق بن زیاد (انتقال 720ء) بربر نسل سے تعلق رکھنے والے بنو امیہ کے جرنیل تھے۔بنو امیہ نے اسلامی سلطنت کو شاندار توسیع دی تھی بنوامیہ کے خلیفہ ولید بن عبدالملک کے دور حکومت میں جہاں اسلامی لشکر سندھ اور ترکستان کو فتح کررہا تھا وہیں طارق بن زیاد افریقہ سے یورپ میں کمند ڈال چکا تھا انہوں
نے 711ء میں ہسپانیہ (اسپین) کی حکومت پر قبضہ کرکے یورپ میں مسلم اقتدار کا آغاز کیا۔ اور 711-718 عیسوی میں ویسیگوتھک ہسپانیہ (موجودہ اسپین اور پرتگال) پر بنوامیہ کی مسلم فتح کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی فوج کے ہمراہ شمالی افریقہ کے ساحل سے آبنائے جبرالٹر کو عبور کیا اور یہ بات مشہور ہیکہ انھوں یہاں اپنی کشتیوں کو جلادیا تھا تاکہ سپاہیوں کے دل میں واپسی کا خیال نہ آۓ انہوں نے اپنی فوجوں کو اس مقام پر مستحکم کیا جسے آج جبرالٹر کی چٹان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ "جبرالٹر" عربی نام جبل الطارق کا ہسپانوی ماخذ ہے، جس کا مطلب ہے "حریک کا پہاڑ"، جو طارق بن زیاد کے نام سے موسوم ہے۔وہ ہسپانوی تاریخ میں Taric el Tuerto کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہیں اسپین کی تاریخ کے اہم ترین عسکری رہنماؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ شروع میں وہ اموی صوبہ افریقیہ کے گورنر موسی بن نصیر کے نائب تھے جنہوں نے ہسپانیہ میں وزیگوتھ بادشاہ کے مظالم سے تنگ عوام کے مطالبے پر طارق کو ہسپانیہ پر چڑھائی کا حکم دیا۔

Comments
Post a Comment